the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 31 اگست (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سرحد کے اس پار 15 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ 
سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ گریز سیکٹر کے بگرنگ علاقہ میں گزشتہ رات پاکستانی افواج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ آگ کی شعلوں پر قابو پایا جاتا کم از کم 15



رہائشی مکانات خاکستر ہوچکے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ کنبوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا: 'ایک شل رہائشی مکان پر گر گیا جس کے نتیجے میں اسے آگ لگی۔ اس سے پہلے کہ آگ پر قابو پایا جاتا کم از کم 15 رہائشی مکانات اس کی زد میں آچکے تھے'۔
مقامی لوگوں نے سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کے دونوں طرف عام شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا: 'دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل کرنے چاہیے۔ سرحدی کشیدگی کا خمیازہ ہم جیسے غریبوں کو بھگتنا پڑتا ہے'۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.