حیدر آباد 5 اپریل (یو این آئی) پیپر لیک معاملہ میں مبینہ رول پر تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کی گرفتاری کے معاملہ کے سلسلہ میں بی جے پی کے قومی
صدر جے پی نڈا نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔
بعد ازاں ان دونوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے اس مسئلہ پر تفصیلات حاصل کیں۔