حیدر آباد 10 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ اسمبلی کے احاطہ میں تصاویر اور ویڈیوز لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اسمبلی کی لابی میں
انتباہی بور ڈ لگائے گئے ہیں۔
اس مسئلہ پر اپوزیشن نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز کو باہر جانے سے روکنے کے لیے ایسا کیا گیا۔