نئی دہلی، 14ستمبر (یو این آئی) حکومت نے پرواسی بھارتیہ اور ہندستانی نزاد لوگوں کے لئے ہندستان میں بچہ گود ل ینے کے بعد دو سال تک یہاں رہنے کی پابندی ختم کردی ہے۔
خواتین و اطفال کی فلاح وبہبود کی مرکزی وزارت کے ذرائع نے منگل
کو یہاں بتایا کہ سنٹرل ایڈوپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے) کے اس سے متعلقہ التزامات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
سی اے آر اے کے التزامات کے مطابق گود لینے کے عمل میں ہندستانی پرواسی بھارتیہ اور ہندستانی نزاد باشندوں کو مساوی سمجھا جائے گا۔