the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نینی تال ، 08 جنوری (یو این آئی) اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز اپنے اہم فیصلے میں ریاست کی ترویندر حکومت کو جھٹکا دیتے ہوئے شیوالِک ایلیفَینٹ ریزرو کے نوٹیفکیشن رد (ڈی نوٹیفائی)کرنے کے سلسلے میں اقدام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ساتھ ہی مرکز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ جنگلاتی حیوانات بورڈ ، حیاتیاتی تنوع کے بورڈ کو نوٹس جاری کرکے کہا کہ وہ جواب داخل کریں۔
چیف جسٹس آر ایس چوہان اور جسٹس لوکپال سنگھ کی بینچ نے دہرادون کے محب ماحولیات رینوپال کی جانب سے دائر عوامی شنوائی کے بعد یہ پابندی عائد کی ہے۔ عرضی گذار کی جانب سے مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے حکومت کے 24 نومبر 2020 کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
عرضی گذار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملک میں سنہ 1993 میں پروجیکٹ ایلیفَینٹ کے تحت 11 ایلیفَینٹ ریزرو نوٹفائی کیے گئے تھے



جن میں اتراکھنڈ کا شیوالِک ایلیفَینٹ ریزرو بھی شامل تھا۔ چھ اضلاع میں پھیلے اس ایلیفَینٹ ریزرو کو حکومت نے 24 نومبر 2020 کو نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایلیفَینٹ ٹائیگر ریزرو نوٹیفائی کرنے کے پیچھے کوئی قانونی جواز نہیں تھا اور ریاست میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
عرضی گذار کی جانب سے حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ اقدام غلط ہے۔ ہاتھی گروپ چلنے اور طویل مسافت طے کرنے والے جانور ہیں لہٰذا ایلیفَینٹ ریزرو سے متعلق نوٹیفکیشن کو رد کرنے کا حکومت کا فیصلہ درست نہیں ہے۔عرضی گذار کی جانب سے اس معاملے میں عدالت عظمیٰ کے رواں برس 24 نومبر 2020 کے حکم کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں عدالت کے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی قیادت والی تین ججوں کو بینچ نے ہاتھیوں کے تحفظ پر زور دینے کی بات کی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.