the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ان ریاستوں میں ریلیوں اور جلسوں پر پابندی میں 22 جنوری تک توسیع کردی ہے۔
ہفتہ کو یہاں الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی جماعتوں کو اس مدت کے دوران صرف ورچوئل ریلیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے صحت مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن اور ان ریاستوں کے چیف سکریٹریز، پرنسپل ہیلتھ سکریٹریز اور چیف الیکٹورل افسران کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔



میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ ریلیوں، جلسوں، پیدل یاترا اور روڈ شوز پر پابندی جاری رکھی جائے یا ختم کی جائے۔
مرکزی صحت سکریٹری اور پرنسپل ہیلتھ سکریٹریوں نے متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کو بتایا کہ کورونا انفیکشن کی رفتار ابھی کم نہیں ہوئی ہے۔ بحث میں یہ بات سامنے آئی کہ اومیکرون ویرینٹ کے انفیکشن کی شدت ڈیلٹا کی طرح مہلک نہیں ہے، لیکن فی الحال کوئی رعایت دینا درست نہیں ہوگا۔ موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ریلیوں پر پابندی کو کم از کم اگلے ہفتے تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.