نئی دہلی، 30 دسمبر (یواین آئی) کووڈ 19 وائرس کے نئے اسٹرین کے پیش نظر برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی 7 جنوری 2021 تک بڑھا دی گئی ہے شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر عائد عارضی پابندی کو 7 جنوری
تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ، آہستہ آہستہ پرواز شروع کردی جائے گی ، جس کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں نئے اسٹرین کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت نے 22 دسمبر کی آدھی رات سے 31 دسمبر تک برطانیہ سے آنے والی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کردی تھی۔