نئی دہلی/13اکتوبر(ایجنسی) سپریم کورٹ نے آج دہلی-این سی آر میں پٹاخوں کی فروخت پر روک لگانے سے متعلق اپنے گزشتہ حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ دیوالی کے بعد یہ معلوم کرے گی کہ
آلودگی کی سطح میں کیا فرق پڑا؟ جسٹس اے کے سیکری کی سربراہی میں ایک بینچ عدالت کے پہلے حکم میں ترمیم کرنے سے انکار کر دیا۔
دہلی این سی آر میں آلودگی کی بڑھتی سطح کے پیش نظر سپریم کورٹ نے پٹاخے کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔