حیدرآباد یکم مئی (ایجنسی)تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے ایم ایل اے بی سمن نے ٹی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ پرجھوٹے الزامات عائد کرنے کے معاملہ میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی سے اندرون ایک دن معذرت خواہی کامطالبہ کیااورکہاکہ بصورت دیگرانہیں سخت حالات کا
سامنا کرنا پڑے گا۔
سمن نے ریونت سے یہ بھی کہاکہ وہ انٹربورڈ میں کارپوریٹ مافیا کے سرگرم ہونے سے متعلق اپنے الزام کوبھی ثابت کریں۔
سمن نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انٹربورڈ ٹنڈرس اورآئی ٹی کی وزارت کے درمیان مابین تعلق پرسوال اٹھائے جیسا کہ سابق میں یہ وزارت کے ٹی آر کے پاس تھی۔