نئی دہلی ، 22 اکتوبر (یو این آئی) کا نگریس نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی میں شامل ہوئے پہلوان بجرنگ پونیا کو کسان کا نگریس کاور کنگ صدر بنایا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو اہمیت دی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر پونی نوجوانوں کی طاقت کو جوڑ کر کسان کا نگریس کو
مضبوطی فراہم کریں گے۔
مسٹر پونیا کو منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پر یس کا نفرنس کے دوران سینئر کانگریس لیڈر کماری سیلجا، سابق مرکزی وزیر چودھری در بندر سنگھ ، کسان کا نگریس کے ورکنگ صدر وریندر سکھ پال کھیرا اور حال ہی میں شامل ہوئیں و نیش پھوگاٹ کی موجودگی میں کسان کا نگریس کی ذمہ داری سونپی گئی۔