حیدرآباد15جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کرنے والے بجرنگ دل کے کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ان کارکنوں نے گاوذبیحہ کا الزام
لگاتے ہوئے کیمپ آفس کے محاصرہ کی کوشش کی تاہم وہاں پہلے ہی سے چوکس پولیس کی بھاری تعداد نے ان پر قابو پاتے ہوئے ان کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
ان برہم کارکنوں نے اپنے ہاتھوں میں زعفرانی پرچم تھام کرنعرے لگائے۔