حیدرآباد14فروری(یواین آئی)والنٹائن ڈے کے خلاف دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مختلف مقامات پر بجرنگ دَل اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے احتجاج کیااور یوم عاشقاں کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل
کی۔
ان تنظیموں نے اس کے بجائے امرجیون دیوس منانے کامطالبہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں زعفرانی پرچم تھام کر نعرے بازی کی۔
اس احتجاج کے پیش نظر پولیس کی جانب سے پہلے ہی چوکسی اختیار کی گئی تھی۔