حیدرآباد16ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ آرٹی سی کے صدرنشین کے طورپر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈر باجی ریڈی گووردھن کو
مقررکیا ہے۔
گووردھن فی الحال اسمبلی میں نظام آباد رورل حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔
انہوں نے اس نئی ذمہ داری دیئے جانے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو سے اظہار تشکر کیا۔