بہرائچ:31مارچ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں واقع ایک مسجد میں قیام پذیر انڈونیشا، تھائی لینڈ اور کچھ دیگر مقامات سے جماعت میں آئے 17 افراد کو اسپتال کے کوارنٹائن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس
ذرائع نے یہاں بتایا کہ مرکز دہلی کی اطلاع پر بہرائچ پولیس نے آج شام شہر کے محلہ ستی کنواں میں واقع تاج مسجد میں پہنچ کر سبھی 17 افراد کو ایمبولنس سے اسپتال لے جاکر انہیں کوارنٹائن وارڈمیں داخل کیا ہے۔ سبھی کے صحت کی جانچ کی جارہی ہے۔