نئی دہلی،22اگسٹ (ایجنسی) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ مولانا بد رالدین اجمل قاسمی نے طلاق ثلاثہ پر سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو کنفیوژن پر مبنی قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سرکار کے بالکل منشاء کے مطابق ہے کیوں کہ سرکار کی طرف سے اٹارنی جنرل نے
سپریم کورٹ میں پہلے ہی کہہ دیاتھا کہ اگر سپریم کورٹ تین طلاق کو غیر آئینی قراردیکر اس پر پابندی عائد کر دے تو سرکار اس سلسلہ میں قانون بنانے کو تیار ہے۔
فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مولاناقاسمی نے کہا کہ جہاں ایک طرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کھیر اور جسٹس عبدالنظیر نے طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی ماننے سے انکار کیا وہیں تین ججوں نے اسے غیر قانونی قرار دیا ۔