: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بدایوں، 24جنوری (یو این آئی)ملک سے بچپن کی شادی جیسی لعنت کو ختم کرنے کے لیے حکومت ہند نے چائلڈ میرج فری انڈیا مہم شروع کی ہے اس کے تحت تمام فریقوںکو ساتھ لے کر گرام پنچایتوں، اسکولوں اور بلاکوں میں بچپن کی شادی کے خلاف لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا اور انہیں بچپن کی شادی کے خلاف حلف دلایا جائے گا انتظامیہ سب کے
تعاون سے بدایوں ضلع کو بچوں کی شادی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے ان خیالات کا اظہار بدایوں کی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ندھی شریواستو نے کلکٹریٹ چائلڈ میرج فری انڈیا مہم کے تحت ضلع کو چائلڈ میرج اور بچہ مزدوری سے پاک بنانے کے لیے غیر سرکاری تنظیم کاشی سماج شکشا وکاس سنستھان کی بیداری گاڑی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے کیا۔