: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 08 فروری (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے دہلی اسمبل انتخابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات کا مینڈیٹ غلط حکمرانی کی روانگی اور گڈ گورننس کی فتح ہے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ
جنتر منتر سے شروع ہونے والی جھاڑو کی جھانسہ یاترا ختم ہو گئی ہے مسٹر نقوی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اجتماعی ترقی کی طاقت سے فرقہ وارانہ فریب کو منہدم کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں دہلی میں سماج کے تمام طبقات نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے اور مینڈیٹ کی پنگھٹ پر جگاڑ کی بھیڑ کو شکست دی ہے اور اچھی حکمرانی کے لیے بی جے پی کو زبردست مینڈیٹ دیا ہے۔