the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 ستمبر (یواین آئی) اجودھیا کے رام جنم بھومی -بابری مسجد اراضی تنازع پر سپریم کورٹ میں آج 18 ویں روز سماعت کے دوران مسلم فریق نے کہا کہ مسجد کے اندر 1949 میں بتوں کا ظاہر ہونا کوئی آسمانی معجزہ نہیں، بلکہ وہ ایک منظم حملہ تھا۔
سنی وقف بورڈ کی جانب سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوب ڈے، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبد النذیر کی آئینی بنچ کے سامنے اپنی دلیل دی کہ متنازع اراضی کے



ڈھانچےکے محراب کے اندر کے مخطوطات پرلفظ ’اللہ‘ ملا ہے۔ مسلم فریق کے وکیل یہ واضح کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ متنازع مقام پر مندر نہیں بلکہ مسجد تھی۔
انہوں نے کہا کہ بابری مسجد میں بھگوان رام للا کی مورتی قائم کرنافریب سے حملہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا’’مسجد کے اندر 1949 میں بتوں کا ظاہر ہونا کوئی آسمانی معجزہ نہیں بلکہ وہ ایک منظم حملہ تھا‘‘۔ فاضل وکیل نے کہا کہ اجودھیا تنازع پر روک لگنا چاہئے۔ اب رام کے نام پر پھر کوئی رتھ یاترا نہیں نكلني چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.