the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 اکتوبر(یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کی دیرینہ خواہش تھی کہ ہر دلت بچے کو بہترین اور معیاری تعلیم ملے۔ لیکن گزشتہ 70 سالوں میں ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا۔ اب وہ بابا صاحب کے سپنے کو پورا کریں گے۔
کیجریوال نے آج تیاگ راج اسٹیڈیم میں بھگوان بالمیکی کے فیسٹول کے دوران کہا کہ بالمیکی سماج کے دو سب سے بڑے مثالی بھگوان بالمیکی اور ڈاکٹر امبیڈ کر ہیں اور دونوں ہی نے تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے۔ دونوں نے ایک ہی بات کہی اور وہ یہ کہ اگر ہمیں ترقی کرنی ہے توہمیں تعلیم یافتہ بننا پڑے گا کیوں کہ ترقی کا راستہ صرف اور صرف تعلیم سے ہوکر ہی گزرتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کی دیرینہ خواہش تھی کہ ہر دلت بچے کو اچھی اور معیاری تعلیم ملے لیکن گزشتہ 70 سالوں میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔ میں نے قسم کھائی ہے کہ میں بابا صاحب کا یہ ادھورا خواب پورا کرکے رہوں گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج یہی سب سے بڑی حب الوطنی ہے کہ سبھی لوگ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دے کر انہیں لائق اور فائق بنائیں، ہندستان خود ہی عظیم الشان ملک بن جائے گا۔ پہلے سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کا نظام انتہائی ناقص تھا۔ لیکن اب حکومت دہلی کے سرکاری اسکول بہت ہی اچھے اور شاندار ہوگئے ہیں۔ ہم نے بچہ کی پیدائش سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک کا انتظام کردیا ہے۔ دہلی قوم کے بچوں کو اس طرح کی سہولت فراہم کرنے والی ملک کی واحد ریاست ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.