حیدرآباد،19مئی(یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ کے چندرشیکھرراو نے ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی پرنسپال سکریٹری زراعت کو صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن مقرر کیا ہے۔
کمیشن کے دیگر ارکان میں راماوت دھن سنگھ موظف
انجینئر ان چیف محکمہ صحت عامہ،پروفیسر لنگاریڈی صدر شعبہ فزکس چیتنیہ بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی،کے ارونا کماری اسپیشل گریڈ کلکٹر، ایس آنند تنوبا تلگو پنڈت،کے رویندرریڈی،ڈاکٹر اے چندرشیکھر راو اورآر ستیہ نارائنا شامل ہیں۔