: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد/13مئی(ایجنسی) کانگریس کے سابق رہنما اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین نے پیر کو کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ قومی سطح پر مورچہ بنانے کے لیے میٹنگ تب تک بے مطلب رہے گی ، جب تک لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں ہوجاتا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوک سبھا انتخابات کے
نتائج انکی پارٹی کے حق میں ہونگے، انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت میں کہا، یہ چیزیں ہے، یہ انتخابات کے بعد سامنے آجائیں گے، لوگ جارہے ہیں اور بات کررہے ہیں کہ جبکہ انتخابی نتائج ابھی نہیں آئے ہیں، آپ نہیں جانتے ہیں کہ فیصلہ کیا رہنے والا ہے، امید کرتا ہوں کہ میری پارٹی کے حق میں ہوگا-