لکھنؤ:23مئی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر و رام پور صدر کے ایم ایل اے محمد اعظم خان نے پیر کو اپنے ایم ایل اے بیٹے عبداللہ اعظم کے ساتھ اترپردیش اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔
اسمبلی صدر ستیش مہانا نے آج سے شروع ہوئے بجٹ اجلاس سے پہلے ایم ایل اے باپ۔بیٹے کو اپنے چیمبر میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف دلایا۔مختلف مجرمانہ معاملوں
میں سیتاپور میں جیل قید اعظم خان نے اسی سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں رامپور شہر سے جیت حاصل کی تھی۔ دو سال سے زیادہ وقت تک جیل میں رہنے کے بعد انہیں سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت پر رہاکیا گیا تھا۔
اعظم کے بیٹے عبداللہ نے رامپور ضلع کی ٹانڈا سیٹ سے اسمبلی الیکشن میں جیت حاصل کی ہے۔ اعظم نے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔