یوپی،25 فروری(ذرائع) سماج وادی پارٹی کے رہنما اور سابق کابینہ وزیر ،اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کو تقریباً 17 ماہ بعد آج ہردوئی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں رام پور کی ایم پی ،ایم ایل اے عدالت نے سابق ایس پی ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو
ضمانت دی تھی۔
منگل کو تقریباً 11 بجے انہیں ہردوئی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
دراصل سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ لیکن ان کے خلاف رام پور کی عدالت میں جائیداد کا مقدمہ چل رہا تھا۔ جس کی وجہ سے ان کی جیل سے رہائی روکی ہوئی تھی۔