the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
رامپور:18 اکتوبر(یواین آئی) سابق رکن پارلیمان اور بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر جیہ پردہ نے کہا ہے کہ اعظم خان کو عورتوں کے آنسوؤں کی سزا مل رہی ہے کیوں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی ہے۔
جیہ پردہ نے رامیور اسمبلی حلقے میں بی جے پی امیدوار کی حمایت میں کئی ریلیوں سے خطاب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اعظم خان نے اقتدار میں رہتے ہوئے عورتوں پر ظلم ڈھائے اور ان کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔ اعظم نے اقتدار میں رہتے ہوئے جو کالے کرتوت کئے ہیں آج جو کچھ بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے وہ سب اللہ کی جانب سے اسی کا بدلہ



ہے۔
جیہ پردہ نے کہا کہ اعظم خان آنسو بہاتے ہیں تو اخبار میں بڑی بڑی سرخیاں لگتی ہیں لیکن جب وہ دوسروں کو آنسو بہانے پر مجبور کررہے تھے اور رامپور کے غریب مزدوروں کے گھر توڑ ے جارہے تھے،بوڑھی مائیں آنسو بہارہی تھیں توا ن کے اوپر کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔
انہوں نے اپنی حکومت میں ایک خاتون کو بھی اعزاز سے نہیں نوازہ۔سابق رکن پارلیمان نے کہا کہ میری اعظم خان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ میں ابھی بھی ان کو اپنا بھائی مانتی ہوں اور جب تک زندہ ہوں بھائی مانونگی لیکن وہ مجھے مانیں کہ میں ان کہ بہن ہوں، اگر بہن ہوں تو بہن کی عزت کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.