the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کرن سنگھ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے نوازے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر سیاست کرنا غلط ہے اور ان کو ملنے والے اس اعزاز کا سبھی کو خیر مقدم کرنا چاہئے۔
جمعرات کو یہاں ایک بیان میں ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ مسٹر آزاد کو پدم بھوشن ایوارڈ سے متعلق جو تبصرے کئے جارہے ہیں وہ افسوسناک ہیں۔ مسٹر آزاد اس اعزاز کے مستحق ہیں اور اس پر کسی قسم کی سیاست



کرنا غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر آزاد کو 1971 سے جانتے ہیں جب انہوں نے ادھم پور سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ اس دوران ایک نوجوان کارکن کے طور پر مسٹر آزاد نے اپنے انتخاب میں جوش و خروش سے حصہ لیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد نے اپنی محنت، لگن اور جدوجہد کی بدولت سیاسی بلندیاں حاصل کی ہیں۔ وہ جموں خطے کے پہلے لیڈر ہیں جو جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بنے۔ وہ سات سال تک راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر رہے اور کانگریس میں کئی اہم ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.