اسٹاک ہوم ،9مئی (یو این آئی) سویڈن کے ویکسجو کی مسجد جو ملک کی تیسری مسجد ہے جہاں اب اذان کی اجازت دی گئی ہے اس سے قبل اسٹاک ہام کے نواح میں اور تیسری مسجد ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہے جہاں اذان کی اجازت دی گئی تھی۔
سویڈن کی پولیس نے ملک میں عام انتخابات سے 5 ماہ قبل ہی ایک مسجد کو ہفتہ وار اذان کی اجازت دے دی جہاں پر حالیہ برسوں میں پناہ گزینوں کی آمد بھی جاری رہی ہے۔پولیس کی جانب سے ایک سال کے لیے دی گئی اجازت پر چند سیاست دانوں کو تشویش ہے کہ اس سے ملک میں ثقافتی حوالے سے کشیدگی ہوگی جبکہ دیگر کا خیال ہے کہ 9 ستمبر کو ہونے
والے انتخابات کے حوالے سے یہ ایک متوازن قدم ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی سے بات کرتے ہوئے سٹی کونسل آنا ٹینجے کا کہنا تھا کہ ’’اذان سے مشرقی شہر ویکسجو میں افہام و تفہیم کو تقویت نہیں ملے گی بلکہ اس سے شہر میں مزید تقسیم کا خدشہ ہے‘‘۔
سویڈن کی جماعت سوشل ڈیموکریٹس کے وزیراعظم اسٹیفن لوفون کا کہنا تھا کہ تقسیم کو ختم کرنے کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بے روزگاری سے نمٹنے اور اسکولوں کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’سویڈن کا پورا معاشرہ مختلف مذاہب پر مشتمل ہے‘‘۔
جاری، یو این آئی،اظ