the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جنیوا / نئی دہلی، 6 جون (ژنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آیوشمان بھارت اسکیم کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عمل درآمد میں تیزی لانے سے ہندوستان کووڈ 19 سے بہتر طریقے سے نمٹ سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے کوڈ ۔19 پر یومیہ پریس کانفرنس میں کہا بلا شبہ کوڈ انتہائی خطرناک ہے اور بہت سے ممالک کے لئے ایک سنگین چیلنج ہے ، لیکن ہمیں اس میں مواقع بھی تلاش کرنا ہوں گے۔ ہندوستان کیلئے، آیوشمان بھارت پیش رفت کرنے کا موقع ثابت ہوسکتا ہے خاص طور پر بنیادی صحت کی سہولیات پر فوکس کرتے ہوئے ۔
مودی سرکار کی ہیلتھ اسکیم آیوشمان بھارت کے تحت حکومت نے 10 کروڑ غریب خاندانوں کو سالانہ 5 لاکھ



روپے کی مفت صحت خدمات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ، زمینی سطح پرصحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔
مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ بنیادی صحت کی سہولیات اورعوام کے شراکت کے ذریعہ ہم وبائی بیماری کامنہ پھیر سکتے ہیں۔ہندوستان نے نے جواسکیم شروع کیا ہے اس کا بھرپوراستعمال کرنے اور اس کے عملدرآمد کو تیزی دینے سے اسے فائدہ ہوسکتا ہے ۔ حکومت آیوشمان بھارت کو تیزی سے نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت آیوشمان بھارت کی ستائش کرتا رہا ہے اور اس اسکیم کوکسوٹی پر کسنے اور تیز کرنے کا ایک اچھا موقع ہوسکتا ہے۔ اس وبا سے لڑنے میں اس کا بھر پور استعمال کیا جانا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.