نئی دہلی ،6ستمبر(ایجنسی)سپریم کورٹ نے ایودھیا مقدمہ کی سماعت منسوخ کرنے سے متعلق ایک عرضی جمعہ کو خارج کردی ۔
انٹر کانٹی نینٹل ایسوسی ایشن آف لائرس نامی اس تنظیم نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے اجودھیا مقدمہ کی سماعت منسوخ کرنے اورمعاملہ کے اپیل کنندہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی تھی ۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے عرضی پر سماعت کے دوران کہا،’’ یہ کس طرح کی عرضی ہے ۔اپنی عرضیوں کودیکھیئے ۔‘‘
مسٹر گوگوئی اور جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ نے عرضی خارج
کردی ۔
واضح رہے کہ بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ کی سماعت جسٹس گوگوئی کی صدارت والی آئینی بنچ کررہی ہے ۔بنچ کے دیگر ججوں میں جسٹس ایس اے بوبڈے ،جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ،جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر شامل ہیں
اس تنازعہ کو مصالحت کے ذریعہ سلجھانے کی سبھی کوششیں ناکام ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں گزشتہ چھ اگست سے روزانہ اس معاملہ کی سماعت ہورہی ہے ۔6اگست کو سماعت شروع ہونے کے بعد ہندوفریقوں کی دلیلیں سنی گئیں اور اسکے بعد مسلم فریق عدالت میں اپنی دلیل پیش کررہے ہیں ۔