the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی/6جولائی(ایجنسی) سپریم کورٹ نے ایودھیا معاملے سے متعلق عرضیوں کی سماعت 13جولائی تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے جمعہ کو عرضی گذاروں میں سے ایک کی طر ف سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون کے دلائل سننے کے بعد اگلی سماعت13جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر بنچ کے دیگر اراکین ہیں۔
مسٹر دھون نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ بابری مسجد کسی مذاق کے مقصد سے نہیں بنائی گئی تھی بلکہ سینکڑوں لوگ یہاں روزانہ نماز ادا کرتے تھے۔ کیا اسے مذہب کا ضروری حصہ نہیں مانا جانا چاہئے۔


"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر دھون کی یہ دلیل ہندو تنظیموں کی اس دلیل کے جواب کے طور پر تھی جس میں انہوں نے گذشتہ 17مئی کو کہا تھا کہ مسجد کے لئے کوئی مخصوص جگہ اور مقام کی اہمیت نہیں ہے ۔ لیکن رام جنم بھومی کی مذہبی اہمیت ہے اور ہندووں کے لئے اس کی اہمیت ہے ایسے میں جنم بھومی کو کہیں اور شفٹ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

گذشتہ ضٓ مئی کو بنچ نے معاملے کی سماعت آج تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔
خیال رہے کہ 2010میں اترپردیش ہائی کورٹ کے تین ججوں کے بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے ایودھیا کی متنازعہ زمینج کو سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑہ او ررام للا کے درمیان برابر برابر تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی خصوصی بنچ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر چودہ عرضیوں کی سماعت کررہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.