نئی دہلی، 06دسمبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کااہم پروگرام ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کو کامیابی سے نافذ کرنے اور جنسی تناسب میں بہتری کے لیے ہریانہ، اتراکھنڈ، دہلی، راجستھان، اور اترپردیش کو ایوارڈ دیا گیا ہے۔
خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کو یہاں منعقد ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ایوارڈ2019‘ کی تقریب میں ان ریاستوں کے نمائندوں کووقتِ پیدائش جنسی تناست کو بڑھانے کے لیے ایوارڈ
دیا۔ اس موقع پر خواتین و اطفال کی فلاح و بہبودکی مرکزی وزیر مملکت دیباشری چودھری اور کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔
تقریب میں وقتِ پیدائش جنسی تناسب میں بہتری کے لیے 10اضلاع کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ ان میں اروناچل پردیش کا مشرقی کیمانگ، ہریانہ کا مہیندر گڑھ اور بھیوانی، اتراکھنڈ کا اودھم سنگھ نگر، تملناڈو کا ناماکَّل، مہاراشٹر کا جل گاؤں، اترپردیش کا اٹاوہ، چھتیس گڑھ کا رائے گڑھ، مدھیہ پردیش کا ریوا اور راجستھان کا جودھپور شامل ہیں۔