the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30جنوری(یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈ نے نوجوانوں سے ملک کی تعمیر کےلئے تخلیقی نظریہ اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں تشدد بڑھکانے والوں سے دور رہنا چاہئے کیونکہ یہ ملک کےمفاد کے خلاف ہے۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کواپنی رہائش گاہ پر یوم جمہوریہ کے پریڈ کیمپ میں شرکت کرنےوالے نیشنل سروس پلاننگ (این ایس ایس) کے اراکین ے بات چیت کے دوران کہا ہےکہ قومی جائیدادکو نقصان پہنچانا حقیقت میں اپنی جائیداد کو نقصان پہنچانا ہے۔ تشدد میں اضافہ کرنے والے لوگ قومی مفادات کے خلاف کام کرتے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ کچھ طاقتیں تناؤ اور تشدد پیدا کرنے کی کوشش



کررہی ہیں۔ نوجوانوں کو ان سے دور رہنا چاہئے۔ اگر کوئی پبلک جائیداد کو نقصان پہنچاتا ہے تو وہ حقیقت میں اپنا مستقبل تباہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جمہوریت میں نااتفاقی کے لئے جگہ ہے لیکن دشمنی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ جمہوریت کے لئے مشورہ اور تبادلہ خیال اہم ہے لیکن مشکلات پیدا کرنا نہیں۔
نائب صدر نے نوجوانوں سے مثبت نظریہ اپنانے اور مثبت کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں بدعنوانی، صنفی بھید بھاؤ اور ذات وپات کے خلاف جدوجہد کرنا چاہئے۔ نوجوانوں کو ہندوستان سے غربت، بھید بھاؤ، عدم مساوات اور بھوک سےآزادی کےلئے کوشش کرنی چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.