the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اندور، 6 جنوری (یو این آئی) شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ کووڈ19 کے دور میں ہوا بازی کا شعبہ متاثر ہوا ہے، لیکن اس شعبے میں ہم پھر سے عروج کی طرف گامزن ہیں سول ایوی ایشن کے وزیر مسٹر ہردیپ پوری نے آج مدھیہ پردیش میں اندور کے دیوی اہیلیہ ہوائی اڈے پر انٹرنیشنل کارگو ٹرمینل کے آغاز کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے یہ اظہار خیال کیا۔ اس پروگرام کو آن لائن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبائی مرض کی وجہ سے عائد کيے گئے لاک ڈاؤن کے کھلنے کے بعد 25 مئی 2020 کو 30500 مسافروں کے ساتھ گھریلو پروازیں شروع کی گئیں۔ 3 جنوری 2021 تک گھریلو مسافروں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم کووڈسے پہلے



کی صورتحال پر جلد ہی واپس لوٹیں گے۔
کارگو آپریشنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا کہ نومبر 2020 کے آخر تک ایئر کارگو ٹرانسپورٹ نومبر 2019 کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔
اندور میں نئے کارگو ٹرمینل مرکز کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسٹر پردیپ پوری نے کہا کہ اندور ہوائی اڈے پر 1330 مربع میٹر ایئر کارگو کمپلیکس کے توسیع اور قبل از تعمیر کارگو کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہوائی اڈے پر کولڈ اسٹوریج کی سہولت، خطرناک سامان شیڈ اور ٹرانسشپمنٹ سہولت بھی دستیاب ہے۔ اندور سے برآمدات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سے ٹیکسٹائل اور تیار لباس 70 کروڑ، دواسازی 120 کروڑ، اور دیگر سامان 2 کروڑ روپے کے برآمد ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.