: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 15 فروری (ذرائع) حیدرآباد بھر میں آٹو رکشہ اور ٹیکسی خدمات جمعہ کو بند ہونے والی ہیں کیونکہ ڈرائیوروں نے نئی بھارتیہ نایا (دوسری) سنہتا، 2023 کے تحت 'ہٹ اینڈ رن' کیسوں میں جیل کی سزا میں اضافے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں- مزید، خواتین کے لیے مفت بس سفر اسکیم ’مہالکشمی
اسکیم‘ کی بھی مخالفت کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ ہڑتال سے مختلف ٹرانسپورٹیشن سروسز بشمول Ola، Uber، Rapido، اور پورٹر کیبس کی طرف سے فراہم کردہ خدمات متاثر ہونگی- تلنگانہ گِگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرس یونین (TGPWU) کے بانی ریاستی صدر شیخ صلاح الدین نے ہڑتالی کارکنوں اور ان کی یونینوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔