: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) داخلہ اور تعاون کے وزیر امیت شاہ نے جمعرات کو کوآپریٹو سوسائیٹیوں کے ذریعے فصلوں کے بیجوں کی سائنسی پیداوار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی ضروریات پوری ہوں گی اور دنیا کو برآمد بھی ممکن ہو سکے گی جس سے کسانوں کو سب سے
زیادہ فائدہ ہوگا انڈین سیڈ کوآپریٹو سوسائٹی کے ذریعہ "کوآپریٹو سیکٹر میں جدید اور روایتی بیج کی پیداوار" پر قومی سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے کہا کہ سائنسی طریقے سے تیار کردہ بیج ملک میں کسانوں کو مناسب مقدار میں دستیاب نہیں ہیں، جس کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے۔