سڈنی/16فروری(ایجنسی) آسٹریلیا کی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعظم بارنابی جوائس Barnaby Joyce اپنے عملے کے رکن کے ساتھ ناجائز جنسی تعلقات کا راز افشا ہونے اور اس پر تنقید کئے جانے کے بعد اپوزیشن کے ان استعفی دینے کے مطالبہ کو مسترد کر دیا۔اس 146نااہلی145 کے اجاگر ہونے اور ان کےاس رویے کی وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے مذمت کی ہے۔اس واقعہ سے ناراض آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرنبل نے اپنی کابینہ کے وزرا پر عملہ کے ارکان کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔وزیر اعظم کی
یہ تنبیہ اس وقت سامنے آئی جب یہ معلوم ہوا کہ ان کے نائب وزیر اعظم کا اپنے عملے میں سے ایک فرد کے ساتھ جنسی تعلق ہے۔
پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے میلکم ٹرنبل نے اپنے نائب بارنابی جوائس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان سے 'سخت غلطی ہوئی' ہے۔بارنابی جوائس کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس بارے میں گفتگو جاری ہے کہ آیا وہ وزیر کی حیثیت سے کام کرنے کے لائق ہیں یا نہیں۔