کینبرا، 10 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا امریکہ میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں حکام کی مدد کے لیے تیار ہے۔
اسکائی نیوز آسٹریلیا نے ایمر جنسی مینجمنٹ کی وزیر
جینی میک ایلسٹر کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی حکومت نے سفارتی ذرائع سے امریکہ میں حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ اگر ضرورت پڑی تو آسٹریلیا آگ سے لڑنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔