سڈنی ،22دسمبر(رائٹر)آسٹریلیا نے مغربی ایشیا میں امریکہ کی قیادت میں عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف لڑائی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے چھ جنگی طیارے واپس بلا لئے ہیں۔
آسٹریلیا کی وزیر خارجہ مارس پینے نے
کہا کہ عراق کے اسلامک اسٹیٹ کو ہرانے کا اعلان کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
محترمہ پینے نے بتایا کہ عراق اور دیگر حامی اراکین سے بات چیت کرنے کے بعد آسٹریلیائی حکومت نے مغربی ایشیا سے اپنے چھ جنگی طیارے واپس منگوا لئے ہیں۔