: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کینبرا/12مئی(ایجنسی) آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مغربی آسٹریلیا کے علاقہ اوسنگٹمن میں ساحل پر پیش آیا، مرنے والوں میں خاتون
اور اس کے 4 بچے اور دو مرد شامل ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے کئی نشانات ہیں۔
آسٹریلوی تاریخ میں 1996 کے بعد یہ شوٹنگ کا پہلا بدترین واقعہ ہے جس میں ایک ہی دن 7 افراد کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے واقعہ سے متعلق ابھی کچھ بھی کہنے سے انکار کیا اور تفتیش کا آغاز کردیا۔