نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) و یمن جی 20 کی ابتدائی میٹنگ پیر سے مہاراشٹر کے اور نگ آباد میں منعقد ہو گی، جس میں خواتین کو با اختیار بنانے، خواتین کی کاروباری صلاحیت، صنفی مساوات اور خواتین پر آب و ہوا کی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔
ڈبلیو 20 ( ویمن 20) جی 20 کے تحت ایک آفیشل انگیجمنٹ
گروپ ہے جو 2015 میں ترکی کی جی 20 صدارت کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صنفی فکر کو جی 20 کے مباحثوں میں مرکزی دھارے میں لایا جائے اور جی 20 رہنماؤں کے اعلامیے میں ایسی پالیسیوں اور عزائم میں تبدیل کیا جائے جو صنفی مساوات اور خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کو فروغ دیں۔