اورنگ آباد،مہاراشٹر،20 جون (یواین آئی)مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہفتے کو کورونا وائرس(کوویڈ 19)کے 102 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھکر 3,340 ہوگئی۔
ضلع انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق جمعہ کی رات شہر کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران
کورونا متاثرہ ایک شخص کی موت ہوگئی جس کے بعد ضلع میں ہلاک شدگان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔نئے متاثرین میں 55 مرد اور 47 خواتین ہیں۔
ضلع میں ابھی تک 1,781 کورونا متاثرین کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے۔باقی 1,380 متاثرین کا علاج مختلف اسپتالوں میں چل رہا ہے۔