: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نیپیڈاو، 27 اپریل (یو این آئی) میانمار کی ایک عدالت نے بدھ کو جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوکی کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے نیوز ویب سائٹ دی اراوڈی نے بتایا کہ محترمہ سوکی پر ایک سابق علاقائی وزیر نے 600,000 ڈالر نقد اور
سونے کی چھڑیں بطور رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا ہے برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 76 سالہ نوبل انعام یافتہ سوکی کے خلاف بدعنوانی کے 11 الزامات میں سے پہلا تھا۔ ان کے خلاف درج ہر مقدمے میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا ہے۔