نپئی تا، 19 ستمبر:- روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائی پر چوطرفہ تنقید کا سامنا کر نے والی میانمار کی اسٹیٹ کونسلر آنگ سان سو کی نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے آج قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا ملک ایسی تنقید سے ڈرنے والا نہیں ہے اور کسی بھی صورت میں ملک کی سلامتی سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
style="text-align: right;">انہوں نے کہا کہ روہنگیا بحران پر وہ عالمی دباؤ میں نہيں آئیں گی اور ان کی حکومت ملک کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کے لئے پابند عہد ہے۔
محترمہ سو کی نے کہا کہ میانمار نے راخین میں امن قائم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن روہنگیا کمیونٹی لوگوں نے پولس چوکیوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے کئے۔