: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،2 دسمبر( یواین آئی) اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے خواتین پر بڑھتے تشدد کے واقعات کو روکنے کے لئے عدالتوں میں خاتون ججوں کی تعداد بڑھانے کی وکالت کی ہے مسٹر وینوگوپال نے ملزم کو متاثرہ سے راکھی بندھوانے کی شر ط پر ضمانت دیئے جانے کے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر درخواست میں اپنے تحریری حلف نامے میں عدالتوں میں خواتین
کی تعداد بڑھانے کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں خواتین کی نمائندگی کو بہتر بنانے سے جنسی تشدد سے متعلق کیسز میں زیادہ متوازن اور بااختیار انداز اختیار کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا ’’عدالتوں میں خاتون ججوں کی تعداد ان کے حقوق کا خیال رکھاجانا چاہئے ، تاکہ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم اور ان سے متعلق مقدمات پر سختی سے کارروائی کی جاسکے۔"