جموں، 13 جولائی (یو این آئی) پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یوم شہدا کے موقع پر مزار شہدا کو بند کر کے کشمیر کی تاریخ کو مسخ کرنے اور کشمیریوں کے دلوں میں احساس بے بسی و شکست پیدا کرنے کی کوششیں کی
جار ہی ہیں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے وقار کی بحالی کے لئے ہمارا عزم مضبوط ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا ہے۔