: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کمشنر ز ( تقرری، سروس کی شرائط اور دفتر کی مدت) سے متعلق بل 2023 جمہوریت کی بنیاد کو کچلنے کی کوشش ہے۔ منگل کو راجیہ سبھا میں اس بل پر بحث شروع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے جمہوریت کی بنیاد پر حملہ ہو گا۔ جمہوریت کی بنیاد شفاف اور آزادانہ انتخابات ہیں اور ان کی بنیاد الیکشن کمیشن ہے۔ یہ بل الیکشن کمیشن کو کمزور کرتا ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے بیان کا حوالہ دیتے
ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت جمہوری اور عوامی جذبات کو سمجھتی تو یہ بل نہ لاتی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل حکومتی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔ قبل ازیں وزیر قانون و انصاف ارجن میگھوال نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کمشنر ز ( تقرری، سروس کنڈیشنز اور ٹرم آف آفس ) بل 2023 کو غور و خوض اور منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل سپریم کورٹ کی آبزرویشنز کے مطابق لایا گیا ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جان بر ٹاس نے اس بل کو مشتر کہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز پیش کی۔