۔بی جے پی لیڈروں نے مسجد کا دورہ کرکے دعویٰ کیا کہ آدیناتھ مندر کو منہدم کرکے اس مسجد کی تعمیر کی گئی تھی
کلکتہ30مئی (یواین آئی) مالدہ ضلع کے پانڈو ا میں واقع تاریخی ”آدینہ مسجد“ کو لے کر بی جے پی نے ایک نیا تنازع شروع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد مندر کو منہدم کرکے تعمیر کیا گیا
ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو بی جے پی لیڈر رتیندر باسو، مقامی ممبر اسمبلی چن موئے دیو برمن اور کچھ دیگر بی جے پی لیڈروں نے مسجد کا دورہ کیا۔
اس کے بعد رتیندرا بوس نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر پوسٹ کرکے یہ دعویٰ کیا کہ مسجد کی تعمیر لگے پتھر کے نقش و نگارسے واضح ہے کہ یہ مسجد آدیناتھ مندر کو منہدم کرکے تعمیر کیا گیا ہے۔