حیدرآباد31جنوری (یواین آئی) قبائلی نوجوانوں نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون کے محاصرہ کی کوشش کی۔
انہوں نے اس موقع پر ریاست میں قبائلیوں کی آبادی کی مناسبت سے ریزرویشن
کے فیصد میں اضافہ کامطالبہ کیااور اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔
اس موقع پر گریجن شکتی تنظیم کے قومی صدرسمیت بعض احتجاجی طلبا کو وہاں پہلے ہی سے چوکس پولیس نے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔