حیدرآباد،یکم جولائی(ایجنسی)راماگنڈم کے کمشنر پولیس وی ستیہ نارائنا اور میڑچل ڈی ایس پی رکشتا کے مورتی کی جانب سے فراہم کردہ سخت سیکوریٹی کے درمیان محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے تلنگانہ کے کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر منڈل کے کوتاسرسلا گاوں کی اراضی پر سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کا آغاز کیا۔
گزشتہ روز اس
اراضی کو مسطح کرنے اور یہاں شجرکاری کے لئے پہنچنے عہدیداروں پر دیہاتیوں نے لاٹھی سے حملہ کیا تھا جس میں خاتون فاریسٹ رینج آفیسر زخمی ہوگئی تھیں۔
پولیس کی بڑی تعداد کے ساتھ محکمہ جنگلات کے عہدیدار اس اراضی پر آج پہنچے اور کالیشورم پروجیکٹ کے لئے لی گئی جنگلات کی اراضی کے متبادل کے طورپر دی گئی اس 20ہیکٹر اراضی پرشجرکاری کی دس بجے دن شروعات کردی۔