حیدرآباد 30مئی(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر لیبر ملاریڈی کے قافلہ پر برہم افراد نے پتھروں، چپلوں اور کرسیوں سے حملہ کردیا جبکہ وہاں موجود پولیس، جلسہ عام کو چھوڑتے ہوئے ان کو ساتھ لے گئی۔
ریڈی جاگروتی تنظیم کی جانب سے ضلع رنگاریڈی
کے گھٹکیسر میں جلسہ عام کا اہتمام کیاگیا تھا۔
اس جلسہ میں گڑبڑ کے امکان کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری تعداد کو وہاں تعینات کیاگیا تھا تاہم جلسہ میں موجود بعض شرکا نے ان کی گاڑیوں کے قافلہ پر حملہ کردیا اور ان کی گاڑیوں کا تعاقب بھی کیا۔