: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،5اگسٹ(ایجنسی) کانگریس نے پارٹی نائب صدر راہل گاندھی پر گجرات میں پتھر پھینکنے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)نے سازش کے تحت ان پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد اور لوک سبھا میں پارٹی کے لیڈر ملکا
ارجن کھڑگے نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں مشترکہ پریس کانفرنس میں اس واقعہ کی سخت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی قسم کی ایس پی جی سیکورٹی رکھنے والے مسٹر گاندھی کو تحفظ دینے میں مرکزی اور ریاستی حکومت ناکام رہی ہے۔ پریس کانفرنس میں موجود راجیہ سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما اور کانگریس مواصلات محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سرجےوالا نے اسے سیاسی سازش بتایا اور اس کی جانچ کرانے کی مانگ کی۔